ضیا شاہد
ضیاء شاہد
ضیاء شاہد کا نام صحافتی حلقے میں "استاد" کے طور پر جانا جاتاہے ۔ 1945 ء میں پیدا ہونے والے ضیاء شاہد نے اپنی پوری زندگی بطور صحافی و لکھاری بے پناہ خدمات سر انجام دیں ۔بہاولنگر و ملتان سے ابتدائی تعلیم اور پنجاب یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ صحافت سے منسلک ہو گئے ۔ ماہنامہ اردو ڈائجسٹ میں جائنٹ ایڈیٹر کے طور پر ذمے داریاں ادا کیں اور روزنامہ پاکستان کے بانی ارکان میں شامل ہیں بعد ازاں انہوں نے بطور چیف ایڈیٹر خبریں اور پھر نیا اخبار کا آغاز کیا ۔
ملتان کی جنوبی پنجاب میں ایک منفرد حیثیت تھی اور ضیاء شاہد کا نام گونجتا تھا ۔
جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان
میچ
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر36 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔چوتھے اور آخری ٹی 20میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اور تیسرے ٹی 20میچ کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہینڈرکس اور ویجلون کی جگہ ملڈر اور فورٹین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا
وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ملاقات کی۔
وزیراعلی نے شہید محمد افضل اور علی عمران کے اہلخانہ سے ملے اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی،وزیراعلی نے دونوں خاندانوں کو امدادی چیک بھی پیش کئیے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل علی عمران اور محمد افضل نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔شہدا ہمارے ہیرو ہیں،جن کی بے مثال قربانی پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیراعلی نے شہدا کے اہلخانہ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا ۔
0 تبصرے