Subscribe Us

header ads

روسی وزارت خارجہ Rasia forgin office

 ماسکو


ماسکو
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا جلد ہی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔
امریکہ کی جانب سے ایک روز قبل روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد  روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا ہے اورامریکہ کو جلد جارحانہ جواب دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔


ترک صدر
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ انہوں افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا

ٹی ایل پی


پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کو وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز کالعدم تنظیم کی کوریج نہ کریں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے