Subscribe Us

header ads

فرانسیسی سفارتخانہ France frogin office

فرانس


فرانسیسی سفارتخانہ

فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے حکم  پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی سفارتخانےکااپنےشہریوں کومشورہ ان کےجائزےپرمبنی ہے،پاکستان فرانسیسی سفارتخانے  سےشہریوں کوملنےوالی ہدایات سےواقف ہے۔

فرانسیسی سفارتخانے نے  اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا پیغام دیا تھا۔سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نےپاکستان میں اپنے شہریوں کو حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔پاکستان میں فرانسیسی شہریوں کو نوٹ حالیہ صورتحال پر بھیجا گیا۔ فرانسیسی شہریوں کو وقتی طور پرحفاظتی اقدام  کے لیے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے۔فرانسیسی سفارتخانہ کھلا رہےگا۔ سفارتخانہ کورونا کے باعث محدود اسٹاف کے ساتھ کام کر رہا ہے۔




زر مبادلہ ذخائر
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2 سے 9 اپریل کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 23.22 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 11 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ 2 سے 9 اپریل کے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.57 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3.83 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔



پنجاب حکومت
گورنرپنجاب چوہدری سرورکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ویڈیو لنک کےذریعے بیان ریکارڈکرانےکی اجازت پرغور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیزکمیشن پنجاب وسیم اخترنے اجلاس میں بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےکیسز کےفیصلوں کے لیے وقت کی حدمقررکی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیزپاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے